Font by Mehr Nastaliq Web

پروردگار اتنی سی حسرت نکال دے

صفی اورنگ آبادی

پروردگار اتنی سی حسرت نکال دے

صفی اورنگ آبادی

پروردگار اتنی سی حسرت نکال دے

جو تیرے دل میں ہے مرے دل میں ڈال دے

حاسد کو میرے ذکر سے اور اشتعال دے

جلتے ہوئے پہ تیل ذرا اور ڈال دے

ایسے ملا کرو کہ کریں لوگ آرزو

ایسے رہا کرو کہ زمانہ مثال دے

یا تو گلے لگ کے مجھے سرفراز کر

یا اپنی بارگاہ سے باہر نکال دے

تیری غزل سے ہوتی ہے تسکینِ دل صفیؔ

اللہ تیرے اور قلم میں کمال دے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے