Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خاکِ چمن عبیر ہے دیدۂ امتیاز میں

ساغرؔ نظامی

خاکِ چمن عبیر ہے دیدۂ امتیاز میں

ساغرؔ نظامی

MORE BYساغرؔ نظامی

    خاکِ چمن عبیر ہے دیدۂ امتیاز میں

    ذرہ ہے چاندنی کا پھول گلکدۂ مجاز میں

    حشر بپا نہ ہو کہیں تیرے حریم ناز میں

    سجدوں کی ایک بھیڑ ہے میرے سرِ نیاز میں

    حسن ازل جھلک اٹھا صورت دلنواز میں

    کھل گئیں سب حقیقتیں آئینہ مجاز میں

    لغزش شوق دیکھئے یار کی بزم ناز میں

    غیر کے پاؤں پڑ گیا بے خودی نیاز میں

    نالۂ دل کی تھی تلاش نغمۂ دلنواز میں

    نالۂ دل نے دی صدائیں ہوں شکست ساز میں

    جلوہ صبح ریز ہے شامِ چمن طراز میں

    جاگ رہی ہیں نکہتیں پھول میں خواب ناز میں

    پست و بلند کا یہ حال کر گئی آتش جمال

    کوئی گرا نشیب میں کوئی جلا فراز میں

    عشق کا سوز ساز کیا اس میں بھی حسن ہے ترا

    کوند رہا ہے سوز میں بول رہا ہے ساز میں

    وضع کی پاسداریاں شوق کی غمگساریاں

    عشرت غزنوی کہاں غمکدۂ ایاز میں

    وصل کی مختصر ہے رات ہجر کی وسعتیں نہ پوچھ

    عمر تمام ہوگئی ایک شب دراز میں

    ہو نہ کہیں شرر فشاں پاس ہے دل کا آشیاں

    کوند رہی ہیں بجلیاں درد جگر گداز میں

    حسرت دید چھوڑ دوں میں بھی کوئی کلیم ہوں

    جان پہ کھیل جاؤں گا معرکۂ نیاز میں

    درد کی برق پاشیاں یاس کی دلخراشیاں

    ہونے لگیں تلاشیاں پردہ سرے اراز میں

    عشق نے رات تیر کی صبح ہوئی ہوا چلی

    لائی پیام غزنوی خوابگۂ ایاز میں

    ربط نے بوئے گل کے ساتھ کھینچ لی روح عندلیب

    چونک پڑی کلی کلی دامن عطر ساز میں

    اے مرے جذب بے خودی اب تری بات بن گئی

    بے خبروں کی مانگ ہے دشت جنوں نواز میں

    تیری نگاہِ مست نے دعوت جذب ہوش دی

    جب سے تری نظر لگی جی نہ لگا نماز میں

    مست سرور عشق ہے سر خوش کیف حسن ہے

    عادت میکشی کہاں ساغرؔ پاکباز میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے