Sufinama

تجھ پہ قربان ہو گیا ہے دل

سیف الدین سیف

تجھ پہ قربان ہو گیا ہے دل

سیف الدین سیف

MORE BYسیف الدین سیف

    تجھ پہ قربان ہو گیا ہے دل

    اب مری جان ہو گیا ہے دل

    آپ کی اتنی دل دہی پر بھی

    کیوں پریشان ہو گیا ہے دل

    جا کے پہلو سے پھر نہیں آیا

    کس کا مہمان ہو گیا ہے دل

    جانے کیا اس نظر نے سمجھایا

    سخت نادان ہو گیا ہے دل

    کچھ انہیں جور پر ندامت ہے

    کچھ پشیمان ہو گیا ہے دل

    ٹوٹ کر اور ہو گیا دلکش

    تیرا پیمان ہو گیا ہے دل

    سیفؔ اک یاد کے نہ ہونے سے

    کتنا ویران ہو گیا ہے دل

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے