جنوں کو حسن ملا ناز دل ستاں کے لیے
جنوں کو حسن ملا ناز دل ستاں کے لیے
زباں بلبل نالاں بنی فغاں کے لیے
بنایا آنکھوں کو ہے جلوۂ عیاں کے لیے
جگر کو خلق کیا سوزش نہاں کے لیے
تمہارے عشق میں تاکید رازداری ہے
مقام قرب ہے مخصوص بے زباں کے لیے
مرے سخن پہ الاّ لیعبدون گواہ
عدم سے لائے ہیں سر ان کے آستاں کے لیے
کبھی نہ جانے دیا جلوہ گاہ جاناں تک
ہزار بار قدم میں نے پاسباں کے لیے
وصالِ یار کی ہے آرزو سلامتؔ کو
جناب شیخ دعا کرتے ہیں جناں کے لیے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 141)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.