رفتہ رفتہ ملا آگہی کا جہاں
پختہ ہوتا گیا بے خودی کا جہاں
موت کی پتجھڑیں آتی جاتی رہیں
اور کھلتا رہا زندگی کا جہاں
شور کے جنگلوں میں بھٹکتے ہوئے
دیکھتا رہتا ہوں خامشی کا جہاں
کیا یہ ممکن ہے انسانیت ہی نہ ہو
اور باقی نہ ہو انس ہی کا جہاں
اک اندھیری سڑک پر مجھے آخرش
مل گیا بے کراں روشنی کا جہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.