سمجھ شباب کے تئیں موسم بہار نہ سو
سمجھ شباب کے تئیں موسم بہار نہ سو
کرے گی خواب گراں تجھ کو زینہار نہ سو
چمن کہیں ہے گل ہر سحر نگار نہ سو
پلک کے لگنے میں جاوے گی یہ بہار نہ سو
مثال قافلۂ عمر جاوے غفلت میں
یہ بادیہ ہے خطرناک زینہار نہ سو
نہ ہو جوانی میں غافل کہ پیری آ پہنچی
مثال آوے خزاں موسم بہار نہ سو
چمن میں بوئے دل آویز کیسی آتی ہے
نہ سو تو صبح کے تئیں موسم بہار نہ سو
جرس کے شور کا مضمون یہی ہے اے سالک
کہ راہ عشق میں رہزن ہیں بے شمار نہ سو
رباب و چنگ سوں مستوں کو یہ صدا آوے
کہ رنج دیوے گا آخر کے تئیں خمار نہ سو
یقیں کہ مردہ ہو جاؤں گا مثل خاکستر
کہ ایک دم کا یہ جینا ہے جیوں شرار نہ سو
کرے جو خواب یہاں ایک دم میں مارا پڑے
یہ آسماں نہ ہو رہزن کا ہے حصار نہ سو
تپش اگر نہ ہو مجھ میں اس فلک کے رہا
کہ فغاں کر شہید وار نہ سو
یہ باد صبح میں پیری کہ دل کبھی بجھ جائے
مثال شمع کر گریہ زار زار نہ سو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.