Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کس سے پوچھوں نشاں نہیں ملتا

سراج الہ آبادی

کس سے پوچھوں نشاں نہیں ملتا

سراج الہ آبادی

MORE BYسراج الہ آبادی

    کس سے پوچھوں نشاں نہیں ملتا

    باغ میں آشیاں نہیں ملتا

    اس کو ڈھونڈیں تو ڈھونڈنے والے

    وہ جہاں میں کہاں نہیں ملتا

    اور آگے بڑھیں تو کوئی ملے

    ہم جہاں ہیں وہاں نہیں ملتا

    گم ہوئے ہم اسی تمنا میں

    کیوں تمہارا نشاں نہیں ملتا

    کچھ پتہ ہو تو ہم تلاش کریں

    بے نشاں کا نشاں نہیں ملتا

    تیرے جلوؤں کو دیکھتا ہوں میں

    اور تیرا نشاں نہیں ملتا

    چھان ڈالا سراجؔ عالم کو

    ایک بھی مہرباں نہیں ملتا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 124)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے