Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیا قیامت کسی کی نظر ہے

سراج الہ آبادی

کیا قیامت کسی کی نظر ہے

سراج الہ آبادی

کیا قیامت کسی کی نظر ہے

دل پہ قابو نہ بس میں جگر ہے

تو ہلاک فریب نظر ہے

ورنہ پردہ ہی خود پردہ در ہے

کچھ تباہی میں شاید کسر ہے

پھر عنایت کی مجھ پر نظر ہے

کیا خبر ان کے وارفتگاں کو

بندگی ہے کہ سر ہے کہ در ہے

زندگی کی بھی کچھ شرح کرتے

زندگی ہی مگر مختصر ہے

اے سراجؔ اپنی خاکستر ی

سرمۂ چشم اہلِ نظر ہے

مأخذ :
  • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 124)
  • Author : عرفان عباسی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے