Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے رشک کان بحر کو معدن پر آنکھ کے

شائق پھلواروی

ہے رشک کان بحر کو معدن پر آنکھ کے

شائق پھلواروی

MORE BYشائق پھلواروی

    ہے رشک کان بحر کو معدن پر آنکھ کے

    رنگت ہے لعل کی در روشن پر آنکھ کے

    بے فائدہ نہیں ہے کھچے ابروان یار

    دو تیغ ہیں علم سرد دشمن پر آنکھ کے

    جو لخت دل نہ آسکے در ہائے زخم تک

    بہرِ نظارہ پہنچے ہیں روزن پر آنکھ کے

    تار نظر کا دوختہ رہنا بسوئے چشم

    زنار باندھنا ہے برہمن پر آنکھ کے

    نے حرف و نے زبان سخن شوق ہو ادا

    یہ حرف چند رہ گئے سوسن پر آنکھ کے

    ہر خار پہلوؤں سے کریں عاشقاں جدا

    ثابت حقوق غیر ہوں سوزن پر آنکھ کے

    شائقؔ نظر سے عالم مہتاب ہے عیاں

    کس مہ نے گھر بنایا ہے مسکن پر آنکھ کے

    مأخذ :
    • کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 57)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے