کیا بتاؤں کیوں بتاؤں وہ جہاں روپوش ہے
کیا بتاؤں کیوں بتاؤں وہ جہاں روپوش ہے
دل ہے عرفانی مرا مری زباں خاموش ہے
اس جہاں کا ذرہ ذرہ قطرہ قطرہ برگ برگ
ہو کوئی اہل نظر تو آئینہ بردوش ہے
بے تکلف چھیڑ ہاں پھر چھیڑ اے مضراب حسن
مدتیں گزریں کہ مرا ساز دل خاموش ہے
اللہ اللہ صاحب دل ہے کوئی کوثر بہ لب
توبہ توبہ کفر پرور کوئی بادہ نوش ہے
آزما لیں جانچ لیں اے شاد ؔلے لیں جائزہ
بے خودی کی محویت میں کس کو کتنا ہوش ہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 61)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.