Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تو ہی گر سوز میں دم ساز نہیں ہوتا ہے

شاداب جاوید

تو ہی گر سوز میں دم ساز نہیں ہوتا ہے

شاداب جاوید

MORE BYشاداب جاوید

    تو ہی گر سوز میں دم ساز نہیں ہوتا ہے

    نفس بھی تیرا ہم آواز نہیں ہوتا ہے

    عشق جی! آپ کہاں جلوہ فگن ہوتے ہیں

    جب تلک آپ کا آغاز نہیں ہوتا ہے

    بعض اوقات تو زرباز نکل آتے ہیں

    فوج میں ہر کوئی سرباز نہیں ہوتا ہے

    آپ تو عشق میں دعوے پہ اتر آئے ہیں

    عشق والوں کا یہ انداز نہیں ہوتا ہے

    شوق برداشتہ ہو جائیے دل جی ان سے

    حسن اپنا کبھی غماز نہیں ہوتا ہے

    دیکھ لیتا ہے اسے دل کے نہاں خانوں میں

    ہر کوئی صاحبِ آواز نہیں ہوتا ہے

    جس کو شادابیؔ تعریفِ الہٰی مل جائے

    حال اس کا کبھی ناساز نہیں ہوتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے