دل کی تسکیں ڈھونڈنے والو، پائل کی جھنکار کے بیچ
دل کی تسکیں ڈھونڈنے والو، پائل کی جھنکار کے بیچ
گھر کے آنگن میں ہے پنہاں، بچوں کی کلکار کے بیچ
جانے کب وہ دور آئے گا جب دنیا سے مٹ جائے
برسوں سے جو فرق ہے قائم مفلس اور زردار کے بیچ
جیوں کی پُرغم راہوں میں یوں شادابؔ بڑھے آگے
جیسے کوئی چنچل ندیا، بہتی ہو کہسار کے بیچ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.