جب ان سے ٹکرائیں ہم
جب ان سے ٹکرائیں ہم
پھر نہ سنبھلنے پائیں ہم
پہلے سے ہے بھیڑ لگی
تم تک کیسے آئیں ہم
آئیں جب بے پردہ وہ
بارشِ گل برسائیں ہم
تم کو دیکھ کے جیتے ہیں
کہہ دو تو مرجائیں ہم
جرم یہاں پر کوئی کرے
پر مجرم کہلائیں ہم
الجھیں ہم سلجھاؤ تم
الجھو تم سلجھائیں ہم
اس نے کیا شادابؔ ہمیں
کیسے بھلا مرجھائیں ہم
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 464)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.