Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دیوانہ بنا جاؤ پہلے کی طرح پھر سے

شاداب وارثی

دیوانہ بنا جاؤ پہلے کی طرح پھر سے

شاداب وارثی

MORE BYشاداب وارثی

    دیوانہ بنا جاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    محفل میں چلے آؤ پہلے کی طرح پھر سے

    جن ترچھی نگاہوں سے کل آپ نے دیکھا تھا

    وہ تیر چلا جاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    آئے نہیں مدت سے سرکار چلے آؤ

    گھر کو مرے چمکاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    آپ آؤ تو لوٹ آئیں سب روٹھی بہاریں بھی

    گلشن مرا مہکاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    میں ہجر کا مارا ہوں مر جاؤں گا گھٹ گھٹ کر

    دربار میں بلواؤ پہلے کی طرح پھر سے

    پھیرو نہ صنم نظریں شادابؔ سے اپنے تم

    نظروں میں اسے لاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 467)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے