عدم کی گھاٹیوں سے یا درِ قاتل سے نکلے گی
عدم کی گھاٹیوں سے یا درِ قاتل سے نکلے گی
خدا جانے یہ راہِ عشق کس منزل سے نکلے گی
کہوں کیا آرزوئے دصل کس مشکل سے نکلے گی
وہ ہے ایسی بلا جو جان لے کر دل سے نکلے گی
اسی دن خاتمہ ہوجائے گا عشق ومحبت کا
یہ جانِ ناتواں جس دن تنِ بسمل سے نکلے گی
عبث ہے جان دینا شامِ فرقت اپنی گھُٹ گھُٹ کر
تری ناشادؔ حسرت خنجرِ قاتل سے نکلے گی
- کتاب : تذکرہ مسلم شعرائے بہارحصہ پنجم (Pg. 9)
- Author : حکیم سید احمداللہ ندوی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.