Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

باقی رہا جو راہ طلب میں فنا ہوا

شفیع بہاری

باقی رہا جو راہ طلب میں فنا ہوا

شفیع بہاری

MORE BYشفیع بہاری

    باقی رہا جو راہ طلب میں فنا ہوا

    یہ مشت خاک مٹ کے عجب کیمیا ہوا

    یہ درد دل مزا ہے کہ اب عمر بھر رہا

    یہ عشق خوب ہی مرض لادوا ہوا

    مسجد تری کہ بند وہ راتوں میں واعظا

    اک میکدہ مرا کہ ہمیشہ کھلا ہوا

    کہتے ہیں کس ادا سے وہ دل کی تلاش پر

    تھا تو یہیں پڑا کہیں ہوگا پڑا ہوا

    کہتے ہو کون چیز قدم سے لپٹ گئی

    تم دیکھتے نہیں دل شیدا فدا ہوا

    جب آگئی اجل شب فرقت میں اے شفیعؔ

    آیا کوئی تو کیا نہیں آیا کیا ہوا

    مأخذ :
    • کتاب : ماہ عید (Pg. 73)
    • Author : سید احمد انور
    • مطبع : مطبع اتحاد، بہار (1924)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے