Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بے خود ہیں ذوق گریہ میں کیا کیا ہنسی سے ہم

شفیع بہاری

بے خود ہیں ذوق گریہ میں کیا کیا ہنسی سے ہم

شفیع بہاری

MORE BYشفیع بہاری

    بے خود ہیں ذوق گریہ میں کیا کیا ہنسی سے ہم

    غم کے مزے میں مست ہیں فرط خوشی سے ہم

    کہتے ہیں برق طور تبسم کی شان تھی

    چاہیں تو آج آگ لگا دیں ہنسی سے ہم

    جنت شہید ناز پہ قربان ہوگئی

    آئے ہیں کیا رنگے ہوئے ان کی گلی سے ہم

    کھوئے گئے ہیں یار کی منزل میں اس طرح

    اپنا نشان پوچھتے ہیں آپ ہی سے ہم

    سجدے کریں گے راہ کے پتھر کو اے شفیعؔ

    کامل بنیں گے عشق بتاں میں اسی سے ہم

    مأخذ :
    • کتاب : ماہ عید (Pg. 74)
    • Author : سید احمد انور
    • مطبع : مطبع اتحاد، بہار (1924)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے