محبت حقیقت میں اک امتحاں ہے
محبت حقیقت میں اک امتحاں ہے
یہ بحرِ تلاطم ہے، موجِ رواں ہے
جو ڈوبا ہے اس بحر کی تہ میں جا کر
اسی کو ملا زندگی کا نشاں ہے
جہاں کوئی ڈوبے محبت کے ہاتھوں
وہیں پر تو محبوب کا آستاں ہے
خرد محوِ حیرت ہے، سنتی ہے جب جب
نکلتی ہے دل سے جو، کیسی فغاں ہے!
نہیں جانتا کب سے محوِ سفر ہوں
اسے ڈھونڈتا ہوں، جو خود بے نشاں ہے
غمِ جاوداں دردِ دل کا ہوں مالک
وہ ساقی میرا کس قدر مہرباں ہے
سنائے اگر سوزِ دل کو تو جانوں
ارے مانا واعظ ! تُو شعلہ بیاں ہے
شفیقؔ اب کوئی تجھ کو کیسے مٹائے
کہ جب تُو نہیں ہے، نہ تیرا نشاں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.