Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جلوۂ حسن تو دکھاتا جا

شاہ عاشق حسین

جلوۂ حسن تو دکھاتا جا

شاہ عاشق حسین

MORE BYشاہ عاشق حسین

    جلوۂ حسن تو دکھاتا جا

    حسرتیں دل کی یوں مٹاتا جا

    خواب میں آکے تیسرے چوتھے

    اپنی صورت مجھے دکھاتا جا

    یہی زاہد ہے زیست کی خوبی

    خوب رویوں سے دل لگاتا جا

    خانۂ دل میں درد بن بن کر

    آرزو ہے کہ تو سماتا جا

    اپنی زلفِ رسا کے پھندوں سے

    مو بمو دل کو تو پھنساتا جا

    کیف مستی نہ پوچھ اے ساقی

    جام پر جام تو پلاتا جا

    راہِ الفت میں اپنی ہستی کو

    مثلِ نقشِ قدم مٹاتا جا

    بزمِ رنداں ہے جام و مینا ہے

    ساقی خوش ادا پلاتا جا

    بزمِ اہلِ سخن میں اے عاشقؔ

    اپنے اشعار کچھ سناتا جا

    مأخذ :
    • کتاب : Dastaar Bandi (Pg. 5)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے