Sufinama

اب تلک حق نہیں پچھانے واہ واہ

شاہ علیم اللہ

اب تلک حق نہیں پچھانے واہ واہ

شاہ علیم اللہ

MORE BYشاہ علیم اللہ

    اب تلک حق نہیں پچھانے واہ واہ

    جان کو اپنی نجانے واہ واہ

    تم جو کرتے ہو فرض روزہ نماز

    محض عالم کو دکھانے واہ واہ

    مفت کھوئی عمر دانے گھانس میں

    پھر کہاتے ہو سیانے واہ واہ

    مال و زر فرزند کی رکھ کر طلب

    ہو رہے حق سوں اگھانے واہ واہ

    حق کی خلقت میں مگر پیدا ہوئے

    تم محض کھانے پکانے واہ واہ

    کھوپری الٹی اندھی کے ہاتھ سوں

    اینٹھ چلتے ہوا تانے واہ واہ

    ہیں یگانے اقرباں خویشاں ستی

    آپ اپنے سوں بیگانے واہ واہ

    پوچھتے ہیں سب نفع نقصان کو

    سر دیئے پیسا کمانے واہ واہ

    عاشقاں کو بولتے ہیں اے علیمؔ

    خلق دنیا کے دوانے واہ واہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے