Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بتوں کا عشق تو دل پر لیا پر اٹھ نہیں سکتا

شاہ امین الدین قیصر

بتوں کا عشق تو دل پر لیا پر اٹھ نہیں سکتا

شاہ امین الدین قیصر

MORE BYشاہ امین الدین قیصر

    بتوں کا عشق تو دل پر لیا پر اٹھ نہیں سکتا

    اٹھاتے ہیں مگر ہم سے یہ پتھر اٹھ نہیں سکتا

    ہمیں پہنچائیں گے پائے تصور اس کے کوچے میں

    مثالِ نقش پا گو ضعف سے سر اٹھ نہیں سکتا

    جگا کر فتنہ خوابیدہ ٹھوکر سے وہ کہتے ہیں

    ہماری چال سے کس طرح محشر اٹھ نہیں سکتا

    توجہ سے تیری میخانۂ رنداں میں اے ساقی

    صراحی چل نہیں سکتی کہ ساگر اٹھ نہیں سکتا

    ہماری ضعف نے یہ دشت میں سکّے بیٹھائے ہیں

    بگولہ بھی کوئی اے بادِ صرصر اٹھ نہیں سکتا

    فلک نے پاؤں میں ڈالا میرے پھندا قناعت کا

    قدم اب گوشہِ عزلت سے باہر اٹھ نہیں سکتا

    نزاکت خود دمِ رفتار بسم اللہ کہتی ہے

    کمر سے بار گیسوئے معنبر اٹھ نہیں سکتا

    غضب ہے تجھ کو نامِ جامۂ عریاں بھی بھاری ہے

    تیرا تو ناز اب اے جسمِ لاغر اٹھ نہیں سکتا

    میرا خط کس طرح اے آسماں منزل تجھے پہنچے

    پر جبریل سے یہ غم کا دفتر اٹھ نہیں سکتا

    تقاضہ ہے یہ جلا دی کا مقتل کس طرح چلئے

    نزاکت کہہ رہی ہے یہ کہ خنجر اٹھ نہیں سکتا

    حریصان جہاں ہر چند چاہیں لے نہیں سکتے

    مرے دم تک مرا رزقِ مقدر اٹھ نہیں سکتا

    ہمارے قتل کو تیغِ نگاہِ ناز کافی ہے

    یہ مانا ہم نے قاتل تجھ سے خنجر اٹھ نہیں سکتا

    فقیری تیرے کوچے کی کہیں بہتر ہے شاہی سے

    تیرے دولت سرا سے مر کے قیصرؔ اٹھ نہیں سکتا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے