Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عشق کے ہاتھوں یہ کیا ہوگئی حالت اپنی

شاہ اشرف گیاوی

عشق کے ہاتھوں یہ کیا ہوگئی حالت اپنی

شاہ اشرف گیاوی

MORE BYشاہ اشرف گیاوی

    عشق کے ہاتھوں یہ کیا ہوگئی حالت اپنی

    تنکے چنوانے لگی گلیوں میں وحشت اپنی

    کوئے دلدار میں مسکن ہے ہمارا رضواں

    کیا کروں لے کے مبارک تجھے جنت اپنی

    خواب میں اُس نے دکھایا رخِ روشن مجھ کو

    اور اِدھر جاگ اٹھی نیند سے قسمت اپنی

    عشق کا راز چھپانے سے کہیں چھپتا ہے

    شک ہو عاشق کو تو وہ دیکھ لے صورت اپنی

    زندگی بھر نہ کوئی حوصلہ نکلا دل کا

    قبر میں ساتھ لئے جاتا ہوں حسرت اپنی

    ناتوانی نے کیا اور توانا مجھ کو

    ضعف کے ساتھ بڑھی اور بھی طاقت اپنی

    نگہِ شیخ بھی کیا ہوش ربا تھی اشرفؔ

    بیخودی میں گئی قابو سے طبیعت اپنی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے