Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل میں ہے جلوہ ترا آنکھوں میں تیرا نور ہے

شاہ اشرف گیاوی

دل میں ہے جلوہ ترا آنکھوں میں تیرا نور ہے

شاہ اشرف گیاوی

MORE BYشاہ اشرف گیاوی

    دل میں ہے جلوہ ترا آنکھوں میں تیرا نور ہے

    کیا تماشہ ہے کہ اس پر تو نظر سے دور ہے

    جلوۂ حسنِ ازل سے دونوں گھر معمور ہیں

    دل میں اس کی یاد ہے آنکھوں میں اس کا نور ہے

    اللہ اللہ یہ حضوری اس پہ یہ دوری تری

    دل سے تو نزدیک ہے آنکھوں سے اتنی دور ہے

    اس بتِ خلوت نشیں کا جب سے ہے مجھ کو خیال

    دل مرا عرشِ معلیٰ سینہ رشکِ طور ہے

    اللہ اللہ عشق کی منزل کڑی ہے کس قدر

    راہ طے کرتا ہوں جتنی اتنا ہی وہ دور ہے

    میں نے سمجھا تھا تجھے اشرفؔ ابھی تک پارسا

    خلق میں لیکن بڑا ہی رند تو مشہور ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے