اکیلا تو ہی نہیں مجھ سے بدگماں صیاد
اکیلا تو ہی نہیں مجھ سے بدگماں صیاد
بھرا ہوا ہے تری طرح اک جہاں صیاد
لبوں تک آتی ہے سانس اب ہزار مشکل ہے
کہاں ہیں اگلی سی وہ نغمہ سنجیاں صیاد
اسیر ہوتے ہی رخصت تھے عقل و ہوش افسوس
لٹا ہے گھر میں ترے میرا کارواں صیاد
یہ ایک جان ہے دو دشمنوں کے پنجے میں
ہمیشہ گھات میں اپنے ہے باغباں صیاد
بنی ہے قفل در خامشی مری منقار
قفس میں کھولنے دیتا نہیں زباں صیاد
کوئی چمن کوئی صحرا نہیں بچا ادریسؔ
مرے سراغ میں پہنچا کہاں کہاں صیاد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.