Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زلف میں اس کی اب تو دل جا کے پھنسا جو ہو سو ہو

شاہ عنایت اللہ صفی پوری

زلف میں اس کی اب تو دل جا کے پھنسا جو ہو سو ہو

شاہ عنایت اللہ صفی پوری

MORE BYشاہ عنایت اللہ صفی پوری

    زلف میں اس کی اب تو دل جا کے پھنسا جو ہو سو ہو

    ہم نے تو اپنے آپ لی سر پہ بلا جو ہو سو ہو

    زلفِ سیہ کے دام سے دل کو رہائی جو ہوئی

    چاہ ذقن میں پھر وہیں ڈوب گیا جو ہو سو ہو

    دیر و حرم کو چھوڑ کر عشق کے کو میں آن کر

    بار خرابیوں کا ہاں سر پہ لیا جو ہو سو ہو

    گوہرِ جاں کو صرف کر مول لیا ہے دردِ دل

    عشق کو غم کے واسطے چھوڑ دیا جو ہو سو ہو

    غمزہ نے تیرے یک قلم لوٹ لیا مجھے صنم

    مایۂ صبر دین و دل کچھ نہ بچا جو ہو سو ہو

    نسخۂ عشق کا سبق ایک ہی بار جو پڑھا

    آگے جو تھا پڑھا لکھا بھول گیا جو ہو سو ہو

    درد ہے میرا لا دوا اس لیے دوستو تم اب

    درد کی میری ڈھونڈو مت کچھ بھی دوا جو ہو سو

    خطر نہیں ہے کچھ ہمیں گردشِ روزگار سے

    جس کو نہ ہووے خوفِ جاں پھر اسے کیا جو ہو سو ہو

    دامن شاہ خادم اب ہاتھ میں آثمؔ آ گیا

    گردشِ دہر سے بس اب خوف ہی کیا جو ہو سو ہو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے