Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عجب تو نے جلوہ دکھایا مجھے

شاہ عنایت اللہ صفی پوری

عجب تو نے جلوہ دکھایا مجھے

شاہ عنایت اللہ صفی پوری

MORE BYشاہ عنایت اللہ صفی پوری

    عجب تو نے جلوہ دکھایا مجھے

    کہ عالم میں پھر کچھ نہ بھایا مجھے

    کروں کیا بیاں میں یہ احسانِ عشق

    کہ قطرہ سے دریا بنایا مجھے

    فدا ہوں میں اس نازِ جاں بخش پر

    کہ جوں جوں ہوا میں جلایا مجھے

    تری زلفِ پیچاں نے اے رشک گل

    ہزاروں بلا میں پھنسایا مجھے

    رلایا کبھو مجھ کو مانندِ ابر

    کبھو برقِ آسا ہنسایا مجھے

    جو اپنے تئیں میں نے دیکھا بغور

    سراپا نظر تو ہے آیا مجھے

    میں ہوں شاہِ خادم پر آثمؔ فدا

    کہ جوں جوں میں بگڑا بنایا مجھے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے