کیا کہوں تم سے میں یارو کون ہوں
کیا کہوں تم سے میں یارو کون ہوں
ہوں سراپا قیس صحرائے جنوں
چشمِ خوں افشاں مری روویں اگر
دشت ہو جاوے ابھی دریائے خوں
دار پر رکھیں مجھے منصور وار
فاش کردوں میں اگر راز دروں
عشق ہے گنجینۂ اسرارِ حق
پا نہیں سکتی اسے عقلِ زبوں
کون کر سکتا ہے مجھ دیوانہ کوں
قید جز زنجیر و زلف پر فسوں
رو برو مستان جام عشق کے
دیں کیا ہے اور کیا دنیائے دوں
اب تو آثمؔ عشق خادم شاہ میں
ہوں سراپا قیس صحرائے جنوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.