Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گر عزم کرے اس کی تجلی کے بیاں کا

شاہ کمال علی

گر عزم کرے اس کی تجلی کے بیاں کا

شاہ کمال علی

MORE BYشاہ کمال علی

    گر عزم کرے اس کی تجلی کے بیاں کا

    روشن ہی جلے شمع صفت تازہ زباں کا

    کب تیرِ خطا ہوئے اس ابرو کے کماں کا

    اس سینۂ زخمی سے سمجھ حال نشاں کا

    ہے دل پہ مرے نقش کہ وہ نامہ سیاہ ہو

    طالب جو ہوئے مثل نگیں نام و نشاں کا

    دیکھے جو کوئی ہنسنے میں اس تنگ دہن کو

    کھل جاوے ہے راز اُس کے اوپر دونوں جہاں کا

    نقطہ پہ دہن کے کبھی اس خط کوں جو دیکھے

    کب ہوش بجا رہتا ہے واں حاشیہ داں کا

    کب قافلہ وادی کوں محبت کی کرے طے

    یاں بد رقہ حیرت سوں ہوا سنگ نشاں کا

    زاہد نہ گرا مارا صفت زہرِ نصیحت

    گر گنجِ محبت نہ ہوئے کیا ہے طلسماتِ جہاں کا

    مأخذ :
    • کتاب : Hazrat Kamal Hayat-o-Shayari (Pg. 171)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے