معشوق تیغِ علم کا خونخوار چاہئے
معشوق تیغِ علم کا خونخوار چاہئے
دل دار و دل نواز و غمخوار چاہئے
عاشق ہمیشہ درد سوں بیمار چاہئے
بیزار زندگی سے زار و نزار چاہئے
عاشق کے سر پہ ظلِّ ہما گو نہ ہو نہ ہو
اس کی گلی کا سایۂ دیوار چاہئے
سروسہی کو کام ہے کچھ برگ و بار سوں
آزاد دل کو دوشِ یقیں بار چاہئے
عاشق کو ناز غنچہ دہن گلبند سوں کام
جو عندلیب ہو اسے گلزار چاہئے
- کتاب : Hazrat Kamal Hayat-o-Shayari (Pg. 203)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.