Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو ایک دم بھی چمن میں وہ گل عذار رہا

شاہ کمال علی

جو ایک دم بھی چمن میں وہ گل عذار رہا

شاہ کمال علی

MORE BYشاہ کمال علی

    جو ایک دم بھی چمن میں وہ گل عذار رہا

    گلوں کے چہرے پہ کب رنگ کا بہار رہا

    میں کیونکر صبر کروں اور بے قرار رہا

    کسی کا عشق میں کچھ صبر اور قرار رہا

    میں اس کے ملتے ہوا گم یہ اضطراب رہا

    جو سیل پہنچا بھی دریا کو پیچ وتاب رہا

    تو نقشِ آب اوپر ہے تجھے ثبات کہاں

    کہ ایک دم کے سوا بھی کہیں حباب رہا

    چمکتی دیکھ کر اس بحرِ حسن کی موجیں

    گہر کے چہرے اوپر کچھ بھی آب و تاب رہا

    بیاں جو کیجئے اسے بے شمار ہو دفتر

    کمال ؔجور کا ظالم کے کچھ حساب رہا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے