Font by Mehr Nastaliq Web

میں بندہ کیوں نہ ہوں اس کی ادا کا

شاہ کمال الدین حسین

میں بندہ کیوں نہ ہوں اس کی ادا کا

شاہ کمال الدین حسین

MORE BYشاہ کمال الدین حسین

    میں بندہ کیوں نہ ہوں اس کی ادا کا

    عیاں اس بت میں ہے جلوہ خدا کا

    تو خواہی یا نخواہی گالیاں دے

    ہمارا کام ہے دینا دعا کا

    ہے بس ڈھپنے کو تن یاں چادرِ خاک

    میں کیا خواہاں کسی سے ہوں ردا کا

    ہیں اس دیوار کے سایہ میں جو شخص

    کریں کیا لے کے وہ سایہ ہما کا

    کمالؔ اس کا جھکا سرکس کے آگے

    ہے جو بندہ علیِ مرتضیٰ کا

    مأخذ :
    • کتاب : sukhanwaran-e-qasaba-e-kada (Pg. 308)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے