جب تک وہ دل ربا مرے بر میں نہ آئے گا
جب تک وہ دل ربا مرے بر میں نہ آئے گا
صبر و قرار دل مرا ہرگز نہ پائے گا
ایسا ہے وہ مقام جو قاصد نہ جا سکے
افسانہ میرا کون اسے جا سنائے گا
ہر چند سیل اشک بہاتی ہیں چشمِ تر
پر سوز ہجر ان سے بجھایا نہ جائے گا
رنج و محن سے عشق کے آزردہ دل نہ ہو
جیسا رولائے گا تجھے ویسا ہنسائے گا
اس وقت ہو نصیب اے خاموشؔ وصلِ یار
پروانہ سا تن اپنا تو جس دم جلائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.