Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عالم تمام دست نگر دیکھ رہا ہوں

محمود عالم حسینی

عالم تمام دست نگر دیکھ رہا ہوں

محمود عالم حسینی

MORE BYمحمود عالم حسینی

    عالم تمام دست نگر دیکھ رہا ہوں

    جھکتا ہوا مخلوق کا سر دیکھ رہا ہوں

    پر خوف و خطر راہ گزر دیکھ رہا ہوں

    بکتا ہوا ایمان کا گھر دیکھ رہا ہوں

    خلاق دو عالم ترا درد دیکھ رہا ہوں

    شاہ و گدا پہ ایک نظر دیکھ رہا ہوں

    کیا انشراح صدر کی تفسیر یہی ہے

    مثلِ صدف ہوش گہر دیکھ رہا ہوں

    رنگ نظر اہل نظر دیکھ رہا ہوں

    جلوہ ترا ہر شام و سحر دیکھ رہا ہوں

    مصروفِ تلاوۃ ہوں ترے مصحف رخ کا

    عنوان بصائر و بصر دیکھ رہا ہوں

    خاک کف پا کحل بصر دیکھ رہا ہوں

    میں آپ کا اندازِ نظر دیکھ رہا ہوں

    نوکِ مثہ پہ اشک لرزتے ہوئے آئے

    کچھ اکتشاف سوز جگر دیکھ رہا ہوں

    سالکؔ ترے ہر بات ہے یک کیف مسلسل

    فیضان مجرد کا اثر دیکھ رہا ہوں

    مأخذ :
    • کتاب : کرم کا پھول (Pg. 11)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے