تصور میں جمالِ نرگسِ مستانہ ہوتا ہے
تصور میں جمالِ نرگسِ مستانہ ہوتا ہے
یہیں سے ہم تو پیتے ہیں کہیں میخانہ ہوتا ہے
عبادت میں بھی جامِ نرگسی کے دور چلتے ہیں
حرم کی سمت رخ دل جانب میخانہ ہوتا ہے
ہوئی یہ آگ ٹھنڈی شمع تیری اشک ریزی سے
کہیں چھینٹوں سے کم سوزِ دل پروانہ ہوتا ہے
ابھی تک ٹمٹماتا ہے چراغ اک داغ الفت کا
نظر کو نور مل جاتا ہے دل پروانہ ہوتا ہے
اب اتنی بھی دلِ بے صبر بیتابی نہیں اچھی
کہ ہوتے ہوتے ہوتا ہے جہاں یارانہ ہوتا ہے
نمائش حسن کی منظور ہے ان کی بلا جانے
زمانہ ہوش میں رہتا ہے یا دیوانہ ہوتا ہے
فسردہ دل سے کیا احباب کی خاطر ہو اے محمودؔ
کہیں مجھ سا شریکِ محفلِ رندانہ ہوتا ہے
- کتاب : Naghmat-e-Tasawwuf
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.