Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو خلوت سے محفل میں آئیں گے آپ

شاہ مسعودالحسن

جو خلوت سے محفل میں آئیں گے آپ

شاہ مسعودالحسن

MORE BYشاہ مسعودالحسن

    جو خلوت سے محفل میں آئیں گے آپ

    خدا جانے کیا رنگ لائیں گے آپ

    قیامت میں صورت دکھائیں گے آپ

    ستم اہلِ محشر میں ڈھائیں گے آپ

    یوں ہنس کر نیا گل کھلائیں گے آپ

    کسی دل پہ بجلی گرائیں گے آپ

    نہیں دیر و حرم میں سبھی سر جھکائیے

    مجھے اپنے ہی در پہ پائیں گے آپ

    ہزاروں حسینوں میں پہچان لوں گا

    مرے سامنے جب بھی آئیں گے آپ

    نسیمِ چمن کی مجھے کیا ہے پرواہ

    کلی میرے دل کی کھلائیں گے آپ

    یہ مسعودؔ دنیا بڑی بے وفا ہے

    سمجھ کر ذرا دل لگائیں گے آپ

    مأخذ :
    • کتاب : Safina

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے