نقش دل پر ہے مری جان تمہارا تعویذ
نقش دل پر ہے مری جان تمہارا تعویذ
پیارا پیارا ہے مری آنکھوں کا تارا تعویذ
بن گیا ہار گلے کا مرے اللہ اللہ
تم نے خلوت میں مری جاں جو اتارا تعویذ
نقش دل پر ہے مرے نقش و نگارِ عالم
جب سے پنہا ہے مری جان تمہارا تعویذ
صبر آ جاتا ہے جب اس پہ نظر پڑتی ہے
ہے مری زیست کا فرقت میں تمہارا تعویذ
نقش اول شب فرقت کی تڑپ نے کھویا
اور لکھ دو کوئی اچھا دوبارا تعویذ
آ کے بس جائے مرے خلوتِ دل میں وہ حسیں
کوئی ایسا بھی ہے اے انجمنِ آرا تعویذ
خوبصورت بھی طرح دار بھی ہے یہ محسنؔ
کیوں نہ ہو، ہے یہ مرے پیارے کا پیارا تعویذ
- کتاب : Kulliyat-e-Mohsin
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.