Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے دل درد آشنا کی یاد

شاہ محسن داناپوری

ہے دل درد آشنا کی یاد

شاہ محسن داناپوری

MORE BYشاہ محسن داناپوری

    ہے دل درد آشنا کی یاد

    ابتدا میں ہے انتہا کی یاد

    دل میں ہے فخرِ انبیا کی یاد

    اسی پردے میں ہے خدا کی یاد

    تنِ بیجاں میں جان ڈالی گئی

    آ کے محبوب خوش ادا کی یاد

    غم غلط عاشقوں کا کرتی ہے

    شبِ فرقت میں دل ربا کی یاد

    آئینہ کیوں نہ ہو ہمارا دل

    اس کو چمکاتی ہے خدا کی یاد

    آ کے دل کی کلی کھلا ہی گئی

    مرتضیٰ اور مصطفیٰ کی یاد

    دل نے جب بوالعلا کا نام لیا

    خود بخود آگئی خدا کی یاد

    شاہ فرہاد و شہ محمد دوست

    یاد ان کی ہے بوالعلا کی یاد

    حضرتِ عشق و شاہِ بوالبرکات

    یاد ان کی ہے بس خدا کی یاد

    قطبِ ارشاد حضرت قاسم

    دل میں ہے ایسے با خدا کی یاد

    راستے پر لگا گئی مجھ کو

    شاہ سجاد حق نما کی یاد

    دل کی آنکھوں کو کر گئی روشن

    شیخِ اکبر خدا نما کی یاد

    جب بھنور میں پڑا سفینۂ دل

    آئی اس وقت نا خدا کی یاد

    گھر مرے دل میں کر چکی محسنؔ

    سید پاک ابوالعلا کی یاد

    مأخذ :
    • کتاب : Kulliyat-e-Mohsin

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے