کب آئینۂ دل میں تو عکس نما ہو گا
کب آئینۂ دل میں تو عکس نما ہو گا
کب جلوہ گری ہوگی کب بخت رسا ہو گا
جب حشر میں تو تنہا بے پردہ کھڑا ہو گا
اس وقت مزہ ہوگا اس وقت مزا ہو گا
یہ کہہ کے تڑپتے ہیں سفاک ترے کشتے
قاتل کا بھلا ہوگا قاتل کا بھلا ہو گا
یہ قتل مرا مجھ کو اللہ مبارک ہو
آغاز تو کہتا ہے انجام بھلا ہو گا
سنتے ہیں کہ محشر میں قاتل کی پکڑ ہوگی
تم نے بھی سنا ہوگا تم نے بھی سنا ہو گا
محشر میں پکارے گا جب خون شہیدوں کا
اس وقت خدا رکھے تم ہوگے خدا ہو گا
میں تیرے لیے مضطر تو میرے لیے بیکل
اس دردِ محبت کا انجام برا ہو گا
قاتل تری آنکھوں میں تصویر مری ہوگی
جس وقت تہہِ خنجر پہ میرا گلا ہو گا
جھک جائے گا محسنؔ کا سر آپ سے مقتل میں
جب تیغ دوسر لے کر جلاد کھڑا ہو گا
- کتاب : Kulliyat-e-Mohsin
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.