Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہیں سنتے کہانی ساکنانِ لامکاں میری

شاہ محسن داناپوری

نہیں سنتے کہانی ساکنانِ لامکاں میری

شاہ محسن داناپوری

MORE BYشاہ محسن داناپوری

    نہیں سنتے کہانی ساکنانِ لامکاں میری

    تمہیں سن لو کسی دن بندہ پرور داستاں میری

    فلک گھبرا گیا ہے گریۂ بے اختیاری سے

    اسی ڈر سے نہیں سنتا ہے ظالم داستاں میری

    عجب کیا ہے کہ دل اس سنگِ دل سے موم ہوجائے

    کہ فریاد وفغاں کی ہمنوا ہے داستاں میری

    زمیں پر ہیں مرے قصے فلک پر ہیں مرے چرچے

    یہاں بھی داستاں میری وہاں بھی داستاں میری

    حسیں ہیں مہ جبیں ہیں دلربا ہیں رحم دل بھی ہیں

    مگر ڈرتے ہیں وہ سنتے نہیں ہیں داستاں میری

    عدو کی انجمن آرائیاں یہ صاف کہتی ہیں

    کہ ہے ان محفلوں کی جان گویا داستاں میری

    وہ دن بھی آنے والا ہے وہ شب بھی آنے والی ہے

    سنائے گا تمہیں دل تخلیہ میں داستاں میری

    کہانی میری سن سن کر وہ بیخود ہوتے جاتے ہیں

    کہ ہے ڈوبی ہوئی رنگ اثر میں داستاں میری

    فلک آنکھیں چراتا ہے وہ بت آنکھیں دکھاتا ہے

    وہ سنتا ہے نہیں سنتا یہ ظالم داستاں میری

    میں کہتا ہوں وہ سنتے ہیں وہ کہتے ہیں میں سنتا ہوں

    مرا قصہ ہے ان کا ان کا قصہ داستاں میری

    فسانہ دل کا اب جا کر ہوا ہے دل نشیں ان کے

    نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے کبھی اب داستاں میری

    سرِ محفل جو شمع انجمن آنسو بہاتی ہے

    مگر یاد آگئی ہے اس کو پچھلی داستاں میری

    خموشی سے کبھی گویائی سے سرگوشیاں کی ہیں

    وہی مضمون سر بستہ ہے گویا داستاں میری

    میں ان کی خواب گہہ تک سر کے بل جاؤں گا اے محسنؔ

    انہیں سننی پڑے گی تخلیہ میں داستاں میری

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات محسن
    • Author : شاہ محسن داناپوری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے