Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یوں ہی وصل اس کا جو ہو جائے تو میں شاد رہوں

شاہ محسن داناپوری

یوں ہی وصل اس کا جو ہو جائے تو میں شاد رہوں

شاہ محسن داناپوری

MORE BYشاہ محسن داناپوری

    یوں ہی وصل اس کا جو ہو جائے تو میں شاد رہوں

    وہ مجھے یاد رہے اور اسے میں یاد رہوں

    دلِ بیتاب ہی عاشق کے لیے نعمت ہے

    میں تڑپتا رہوں غم میں جو ترے شاد رہوں

    میں نہیں چاہتا جمعیت خاطر ہرگز

    یہ خوشی ہے کہ ترے عشق میں برباد رہوں

    نہ خدا نے کبھی پوچھا نہ بتوں نے مجھ کو

    کس کا ہو کر کے میں اب خاطر ناشاد رہوں

    مجھے اس میں ہے مزہ ظلم اٹھاؤں ان کے

    ان کا یہ شوق کہ میں مائلِ فریاد رہوں

    تم ملو یا نہ ملو مجھ سے مرے مالک ہو

    مجھے اتنا ہی بہت ہے کہ تمہیں یاد رہوں

    میں تو محسنؔ اسی قابل ہوں کہ بھولے وہ مجھے

    فضل اس کا ہے کہ اس پر بھی اسے یاد رہوں

    مأخذ :
    • کتاب : Kulliyat-e-Mohsin

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے