Font by Mehr Nastaliq Web

ہورہا ہے اِدھر تمہارا رُخ

شاہ محسن داناپوری

ہورہا ہے اِدھر تمہارا رُخ

شاہ محسن داناپوری

ہورہا ہے اِدھر تمہارا رُخ

پھر بدلنے کو ہے ہوا کا رخ

میرے دل میں میری نظر میں ہے

شیخ اکبر ابو العلا کا رُخ

سب بدل جائیں پر نہ بدلے گا

تاجدارانِ ہل اتّی کا رُخ

آگئی راس بے رخی ان کی

دفعتاً پھر گیا ہوا کا رخ

بات کرتا نہیں کوئی رخ سے

یار بدلا ہے جب سے تیرا رخ

جس نے دنیا سے منہ کو پھیر لیا

ہے اسی کی طرف خُدا کا رخ

صاف بدلا ہوا نظر آیا

ہجر میں یار آشنا کارُخ

چاند نے منہ چھپا لیا اپنا

ماہ رخ دیکھ کر تمہارا رخ

کر لو اس کا بھی تجربہ محسنؔ

دیکھ لو یارِ خود نما کا رخ

مأخذ :
  • کتاب : کلیات محسن
  • Author : شاہ محسن داناپوری

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے