مگر تم سیں ہوا ہے آشنا دل
مگر تم سیں ہوا ہے آشنا دل
کہ ہم سیں ہوگیا ہے بے وفا دل
چمن میں اس کے قطروں کی مانند
پڑے ہیں تجھ گلی میں جابجا دل
جو غم گذرا ہے مجھ پر عاشقی میں
سو میں ہی جانتا ہوں یا مرا دل
ہمارا بھی کہاتا تھا کبھی یہ
سجن تم جان لو یہ ہے برا دل
کہو اب کیا کرے دانا کہ جب یوں
برہ کے بھاڑ میں جا کر پڑا دل
کہاں خاطر میں لاوے آبروؔ کوں
ہوا اس میرزا کا آشنا دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.