انہیں دعویٰ کہ مجھ سا اور پیدا ہو نہیں سکتا
انہیں دعویٰ کہ مجھ سا اور پیدا ہو نہیں سکتا
شاہ ولی الرحمٰن جمالی
MORE BYشاہ ولی الرحمٰن جمالی
انہیں دعویٰ کہ مجھ سا اور پیدا ہو نہیں سکتا
مجھے دعویٰ کہ مجھ سا اور شیدا ہو نہیں سکتا
وہ قطرہ ہوں کہ حامل جس کا دریا ہو نہیں سکتا
وہ دریا ہوں کہ ہر گز قطرہ قطرہ ہو نہیں سکتا
بنائے جس کو تو یا رب وہ کیا کچھ بن نہیں سکتا
سکھائے جس کو تو پھر اس سے کیا کیا ہو نہیں سکتا
میں تیرا مظہر کامل ہوں لیکن اس کے کیا معنیٰ
تو جو چاہے وہ ہو پر میرا چاہا ہو نہیں سکتا
مری تصویر تو ہے تو اگر پردے کرے کرلے
تری تصویر میں ہوں مجھ سے پردہ ہو نہیں سکتا
احد خود بن کے احمدؐ میم کے پردہ میں بول اٹھا
یہ وہ پردہ ہے جس میں مجھ سے پردہ ہو نہیں سکتا
محمدؐ بن کے احمدؐ بن احد بن چاہے جو کچھ بن
مگر چشمِ حقیقت بیں کو دھوکا ہو نہیں سکتا
قدم نے اور عدم نے مجھ کو کس جھگڑے میں ڈالا ہے
رہا جاتا نہیں بے پردہ پردہ ہو نہیں سکتا
خدا سے ہو کے واصل شوق سے پھر تو خدائی کر
خدا مت بن خدا بن کر خدا کا ہو نہیں سکتا
نہ مجھ کو نیست کا خطرہ نہ مجھ کو بود کا کھٹکا
میں وہ شے ہوں کہ لاشئےکا اشارہ ہو نہیں سکتا
ترا میکش ترا محتاج ہے اےساقئ باقی
ترا میخوار وقف جام و مینا ہو نہیں سکتا
جہاں حیرت ہی حیرت ہو وہاں کیا کر سکے کوئی
جہاں قدرت ہی قدرت ہو وہاں کیا ہو نہیں سکتا
ہے تو میری تمنا اورمیں ہوں آرزو تیری
تو پھر یہ کیوں کہ تو مجھ سا میں تجھ سا ہو نہیں سکتا
مآل بیخودی ہم تو خدا بیتی سمجھتے ہیں
مگر زاہد یہ کہتا ہے کہ ایسا ہو نہیں سکتا
کدھر ہے او خیالِ خام وا کر چشمِ عبرت کو
جو پیدا کرنےوالا ہے وہ پیدا ہو نہیں سکتا
گماں عین الیقین بن کر یقیں حق الیقیں ہو کر
قسم کھا کر یہ کہتے ہیں کہ تم سا ہو نہیں سکتا
رہے گا اللہ اللہ کا اگر دل میں ترے کھٹکا
تو پھر تجھ کو مری جاں کوئی کھٹکا ہو نہیں سکتا
مریض عشق کا کیا یہ مداوا ہو نہیں سکتا
تم اپنے منہ سے یہ کہہ دو کہ اچھا ہو نہیں سکتا
ہماری داستانِ درد دل سن کر وہ یوں بولے
ہمارے دل میں اس سے درد پیدا ہو نہیں سکتا
کلام اللہ میں حم لکھ کر یہ بتانا تھا
تری زلفوں کا اس سے بڑھ کے طغریٰ ہو نہیں سکتا
ولی ہر حال میں اپنے خدا کا فضل شامل ہے
ہمارا دشمنوں سے بال بیکا ہو نہیں سکتا
- کتاب : کلام ولی ولی الکلام (Pg. 14)
- Author : شاہ محمد ولی الرحمٰن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.