Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تم اور کہیں عاشقِ دیوانہ کہیں اور

شاہ ولی الرحمٰن جمالی

تم اور کہیں عاشقِ دیوانہ کہیں اور

شاہ ولی الرحمٰن جمالی

MORE BYشاہ ولی الرحمٰن جمالی

    تم اور کہیں عاشقِ دیوانہ کہیں اور

    اف شمع کہیں اور ہے پیمانہ کہیں اور

    پی کر جسے ہر دم رہے مخمور ابد تک

    وہ مے ہے کہیں اور وہ میخانہ کہیں اور

    گھبراگیا دل عالمِ ہستی و عدم سے

    لے چل مجھے اے جلوۂ جانانہ کہیں اور

    اے شیخ بجز عرش کے بے عرش نشیں کے

    ہوتی ہی نہیں محفلِ رندانہ کہیں اور

    اے حسنِ ازل طاقتِ گفتار عطا کر

    کہنا ہے مجھے عشق کا افسانہ کہیں اور

    میدانِ محبت کے سوا حضرتِ واعظ

    کیوں صرف کروں ہمت مردانہ کہیں اور

    اے جانِ جہاں اک دلِ عاشق کے سوا آپ

    دیکھیں تو بنا لیجئے کا شانہ کہیں اور

    پتھر پڑیں واعظ کی سمجھ پر وہ یہ سمجھا

    کعبہ ہے کہیں اور صنم خانہ کہیں اور

    یاں عالمِ اسباب میں تم چاہو سو کہہ لو

    جتلائیں گے ہم رسمِ قدیمانہ کہیں اور

    اک دائرۂ لا کا اک الا کا ہے پابند

    دیوانہ کہیں اور ہے فرزانہ کہیں اور

    ساقی نے مجھے دیکھ کے فرمایا کہ تم کو

    لے جائیگی یہ لغزشِ مستانہ کہیں اور

    دیکھا ہے ولیؔ طور پہ ہم نے یہ تماشا

    جانباز کہیں اور ہے جانانہ کہیں اور

    مأخذ :
    • کتاب : کلام ولی ولی الکلام (Pg. 205)
    • Author : شاہ محمد ولی الرحمٰن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے