درد دلی اشک کی روانی ہے
درد دلی اشک کی روانی ہے
اب یہ سامان زندگانی ہے
زندگی ہے حباب کی صورت
آپ سمجھتے ہیں جاودانی ہے
ایسی ہستی کا اعتبار ہے کیا
جس کا ہر نقش نقشِ فانی ہے
ماجرائے غم و الم مت پوچھو
اب کہاں رنگ شادمانی ہے
چین ملتا نہیں کسی صورت
کچھ عجب دور زندگانی ہے
آج توبہ کی خیر ہو یارب
بادہ شیشیے میں ارغوانی ہے
درد دل کیوں نہ ہو عزیز اثرؔ
یہ کسی دوست کی نشانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.