Sufinama

یاد آ جاتی ہے جب ساقی کے آ جانے کی طرح

شاہ رکن الدین عشقؔ

یاد آ جاتی ہے جب ساقی کے آ جانے کی طرح

شاہ رکن الدین عشقؔ

MORE BY شاہ رکن الدین عشقؔ

    یاد آ جاتی ہے جب ساقی کے آ جانے کی طرح

    آنکھیں بھر آتی ہیں خون دل سے پیمانے کی طرح

    گرچہ کیفیت خوشی میں اس کی ہوتی ہے دو چند

    پر قیامت لطف رکھتی ہے یہ جھنجھلانے کی طرح

    ہجر کے صدمے نہ کھینچے ان نے بلبل کی مثال

    اور ہی سوجھی تھی پروانے کو جل جانے کی طرح

    کیوں عبث کھاتا ہے بل ناصح نہیں چھٹنے کا دل

    چاک چاک ہو کر پھنسا ہے زلف میں شانے کی طرح

    لذتیں دیں غافلوں کو قاسم ہشیار نے

    عشق کی قسمت ہوئی دنیا میں غم کھانے کی طرح

    مآخذ:

    • Book : کلیات رکن الدین عشقؔ اور ان کی حیات و شاعری (Pg. 93)
    • Author : قریشہ حسین
    • مطبع : دی آزاد پریس، پٹنہ (1979)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY