جتنی حکایتیں کہ لکھی ہیں کتاب میں
جتنی حکایتیں کہ لکھی ہیں کتاب میں
پہلے سبھوں کے گذری ہیں میری جناب میں
ہے عیش سب طرح کا پر ایک مہ جبیں بغیر
گذرے ہے رات دن مرے بس اضطراب میں
حصہ میں تیرے ہی فقط شرم کیا جو تو
رکھتا ہے منہ چھپا کے ہمیشہ حجاب میں
جس بزم میں کہ ساقی و مطرب نہ ہو کبھی
اک آن بھی نہ بیٹھے ہم عہدِ شباب میں
یحییٰؔ تو راہ عشق میں نامی بڑا ہوا
چرچا ہے اس کے عشق کا ہر شیخ و شاب میں
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 16)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.