Font by Mehr Nastaliq Web

شمع رو کیوں نہ ہوں نازاں مرے جل جانے سے

شیخ کمال احمد

شمع رو کیوں نہ ہوں نازاں مرے جل جانے سے

شیخ کمال احمد

MORE BYشیخ کمال احمد

    شمع رو کیوں نہ ہوں نازاں مرے جل جانے سے

    سوزشِ عشق میں افزوں ہوں میں پروانے سے

    دلِ عاشق پہ قدم رکھیے نہ یوں وقت خرام

    ٹوٹ جائے نہ یہ شیشہ کہیں ٹکرانے سے

    اک پری زاد کا جب سے میں ہوا دیوانہ

    کام رکھتا ہوں نہ اپنے سے نہ بیگانے سے

    اس کی دین اور ہے جب دین پر آ جاتا ہے

    سیکڑوں دانے خدا دیتا ہے اک دانے سے

    ہوگیا ہے دل صد چاک مرا اس میں اسیر

    زلف خمدار کو سلجھاؤ نہ اب شانے سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے