Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جھوٹی قسمیں نہ میری کھائیں آپ

شمیم گوروی

جھوٹی قسمیں نہ میری کھائیں آپ

شمیم گوروی

MORE BYشمیم گوروی

    جھوٹی قسمیں نہ میری کھائیں آپ

    کب یہ امید ہے کہ آئیں آپ

    غیر کو کیا پڑی ہے بندہ نواز

    اپنے روٹھے کو خود منائیں آپ

    سنئے ہے داستانِ غم دلچسپ

    آج کی رات گھر نہ جائیں آپ

    مضطرب ہے مرا دل مشتاق

    منہ نہ چادر میں اب چھپائیں آپ

    ہوش میں آئے گا ابھی بیمار

    گیسوئے عنبریں سنگھائیں آپ

    التجا ہو شمیمؔ کی منظور

    اب زباں پر نہیں نہ لائیں آپ

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 180)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے