چپ ہوگئے وہ دیکھ کے اپنے مریض کو
چپ ہوگئے وہ دیکھ کے اپنے مریض کو
یہ کیا ہوا دعاؤں کے پہلو بدل گئے
واماندگانِ راہِ محبت وہ کون ہیں
ٹھکرا کے حادثوں کو جو آگے نکل گئے
وہ ہوں مریضِ غم مجھے اتنی خبر نہیں
احباب آکے کب مری کروٹ بدل گئے
شامِؔ ستم نصیب کی ناکامیاں نہ پوچھ
فرقت کی رات خواب بھی صورت بدل گئے
- کتاب : ماہنامہ مشورہ، آگرہ (Pg. 461)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.